Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Thursday 22 February 2018

اشتعال انگیزی؛ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

 اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے راولاکوٹ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے مزدور کی شہادت پر احتجاج کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترِخارجہ طلب کرکے ایل او سی کے راولا کوٹ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے مزدور کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا۔

ڈی جی جنوبی ایشیا و سارک ڈیسک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کرررہا ہے، رواں برس بھارتی فورسز کی جانب سے سیز فائر کی 391 مرتبہ خلاف ورزیاں کی جا چکی ہیں جس میں 16  بے گناہ شہری شہید اور 65 افراد زخمی ہوئے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا جاتا قابل مذمت اور نہتے و معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور انسانی اقدار کے منافی ہے، بھارت سیز فائر معاہدے کا احترام کرے۔

 

The post اشتعال انگیزی؛ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2EGNxym

No comments:
Write comments