Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Thursday, 1 February 2018

حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

 واشنگٹن: امریکا نے فلسطینی جماعت حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کا نام دہشت گردوں کی بلیک لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے فلسطین مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں اسماعیل ہانیہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کا تعلق حماس کے عسکری ونگ سے ہے اور وہ اسرائیل کے خلاف مسلح جدوجہد کے وکیل رہے ہیں جب کہ اسرائیلی شہریوں سمیت دیگر دہشت گرد حملوں میں بھی ملوث رہے ہیں جن میں 17 امریکیوں کی ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  امریکی نائب صدر مائیک پنس ناپسندیدہ شخصیت

بیان کے مطابق اسماعیل ہانیہ کا نام امریکی محکمہ خزانہ کی پابندیوں کی بلیک لسٹ میں بھی شامل کیا گیا ہے جس کے تحت اب اگر ان کے امریکا میں کوئی اثاثے ہیں تو انہیں ضبط کرلیا جائے گا جب کہ کوئی بھی امریکی شہری یا کمپنی ان کے ساتھ کاروبار یا لین دین نہیں کرسکتی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:   امریکی اعلان پر نئی انتفاضہ تحریک

واضح رہے کہ اسماعیل ہانیہ اس وقت غزہ میں مقیم ہیں اور مزاحمتی تحریک حماس کے تنظیمی سربراہ ہیں، چند روز قبل ہی ان کی تنظیم کی جانب سے  امریکی نائب صدرمائیک پنس کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کے دورہ مشرق وسطیٰ کومسترد کردیا  گیا تھا۔

 

 

The post حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BJ1lCh

No comments:
Write comments