Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Tuesday 27 February 2018

سری دیوی کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی

ممبئی: پولیس نے سری دیوی کا کیس بند کرکے لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی پولیس نے  اداکارہ سری دیوی کا کیس کلوز کرکے تحقیقات بند کردیں اور اداکارہ کی لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔ سری دیوی کے اہل خانہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار کی لاش کو جلد از جلد بھارت پہنچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاہم آخری رسومات کی ادائیگی سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سری دیوی کی موت کی فرانزک رپورٹ

اس سے قبل دبئی میں قائم بھارتی قونصل خانے کی جانب سے ٹوئٹ کیاگیا ہے کہ’’دبئی پولیس نے بھارتی قونصلیٹ  اور سری دیوی کے ورثاکو لاش حوالگی کا خط جاری کردیا ہے۔‘‘

دوسری جانب ممبئی میں بونی کپور کے چھوٹے بھائی انیل کپور کے گھر کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سری دیوی کی آخری رسومات کے دوران عام لوگوں اور سری دیوی کے مداحوں کا بھی علاقے میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بونی کپورغلطی نہ کرتے تو سری دیوی آج زندہ ہوتیں

واضح رہے کہ سری دیوی تین روز قبل دبئی میں اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر ہمیشہ کیلئے اس دنیا سے چلی گئی تھیں، ابتدائی طور پر ان کی موت کو دل کا دورہ قرار دیاجارہا تھا تاہم فرانزک رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد انکشاف ہوا کہ سری دیوی کی موت دراصل باتھ ٹب میں ڈوبنے کے باعث ہوئی ہے، جب کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق موت کے وقت سری دیوی نشے میں تھیں ان کے جسم میں الکحل کی بڑی مقدار کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔

The post سری دیوی کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2EX3nFq

No comments:
Write comments