Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Wednesday 21 February 2018

بھارت میں جنسی خواہش کی ناکامی پر فیس بک فرینڈ قتل

آئی این پی:  بھارت  كے شہر ممبئی میں  پولیس نے ایک شخص كو اپنی فیس بک فرینڈ خاتون كو گھر بلا كر قتل كرنے كے الزام میں  گرفتار كر لیا۔

بھارتی میڈیا كے مطابق  25 سالہ ہریداس نرگود نے پولیس كو بتایا كہ اس نے خاتون كو اس لیے قتل كیا كیونكہ اس نے  جنسی تعلقات قائم كرنے سے انكار كر دیا تھا۔ پولیس كا كہنا ہے كہ وہ پوسٹ مارٹم كی رپورٹ كے منتظر ہیں  تاكہ اس بات كا تعین ہوسكے كہ كیا خاتون كے ساتھ زیادتی کی گئی یا نہیں۔ پولیس كو شک ہے كہ خاتون كو گلا گھونٹ كر مارا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ  خاتون ملزم سے ملنے اس کے گھر گئی جب کہ خاتون نے حال ہی میں  ملزم سے فیس بک پر دوستی كی تھی، ہریداس نرگود كے مكان كی تلاشی پر خاتون كا موبائل فون اور  بیگ بھی  برآمد ہوا۔

ہریداس نرگود كے ہمسائیوں  كا كہنا ہے كہ انہیں  خاتون كی لاش ہریداس كے اپارٹمنٹ كے باہر ملی اور انہوں  نے پولیس كو مطلع كیا۔ ان كا كہنا تھا كہ انہوں  نے اس سے قبل بھی خاتون كو اپارٹمنٹ میں  داخل ہوتے ہوئے دیكھا تھا۔

The post بھارت میں جنسی خواہش کی ناکامی پر فیس بک فرینڈ قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2ETkJlv

No comments:
Write comments