Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Wednesday 21 February 2018

عدالتی فیصلے پر تحریک انصاف کا جشن منانے کا اعلان

 اسلام آباد: تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کو پارٹی صدارت  کے لیے نااہل قرار دینے پر جشن منانے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن ایکٹ 2017 سے متعلق درخواستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے نواز شریف کی (ن) کی صدارت سے نااہل ہونے پر خوشیاں منانے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے عدالتی فیصلے پر کارکنوں کو جشن منانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان عدالت عظمیٰ کے تاریخی فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کریں اور فیصلے کی خوشی میں عوام کو مٹھائیاں کھلائیں۔ سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ سے متعلق تاریخی فیصلہ کیا جس پر قوم چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور بنچ کے اراکین کو سلام پیش کرتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف پارٹی صدارت سے بھی نااہل

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج کا فیصلہ ہر پہلو سے تاریخی اور سپریم کورٹ تحسین کی حقدار ہے، سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اپنے تاریخی فیصلے کے ذریعے اہم اصول طے کیا ہے کہ ایک بددیانت، خائن اور عدالت سے سزا یافتہ شخص کو پارٹی صدارت پر بٹھانا آئین و قانون کے ساتھ مذاق تھا، ایک شخص کی کرپشن بچانے کے لئے ملک اور پوری سیاست داؤ پر نہیں لگائی جاسکتی، مسلم لیگ (ن) نے ایک نااہل شخص پر پارٹی صدارت کا دروازہ کھول کر سیاست کے دامن میں آلائشیں ڈالنے کی کوشش کی، مسلم لیگ (ن) اپنے لئے نئے لیڈر کا انتخاب کرے اور سیاست کو آگے بڑھنے دے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ  آئین کے آرٹیکل 62  اور 63پر پورا اترنے والا ہی پارٹی صدر بن سکتا ہے،عدالتی فیصلے کی روشنی میں پاناما کیس میں نااہل قرار دیے گئے نوازشریف اب حکمران جماعت کی سربراہی سے بھی نااہل ہوگئے۔

The post عدالتی فیصلے پر تحریک انصاف کا جشن منانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2okU2wT

No comments:
Write comments