Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Wednesday 21 February 2018

الیکشن کمیشن نے نواز شریف کا نام پارٹی صدارت سے نکال دیا

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ کیس کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کا نام مسلم لیگ (ن) کے صدر کی حیثیت سے نکال دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں فعال سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کردی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے نواز شریف کا نام پارٹی صدارت سے نکالتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی پارٹی صدارت کا عہدہ خالی قرار دے دیا ہے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز امیدواروں کی حیثیت سے متعلق کل فیصلہ کرے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز کو آزاد امیدوار تصور کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیئے ہوئے شخص کو پارٹی صدارت کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا ہے، جس کے بعد نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے صدر نہیں رہے اور بحیثیت پارٹی صدر ان کے کئے گئے فیصلے بھی کالعدم قرار دیئے گئے ہیں۔

The post الیکشن کمیشن نے نواز شریف کا نام پارٹی صدارت سے نکال دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CApnzN

No comments:
Write comments