Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Wednesday 21 February 2018

منی لانڈرنگ کیس میں سی ای او ایگزیکٹ کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم

 کراچی: منی لانڈرنگ کیس میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کے پیش نہ ہونے پر سندھ ہائی کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی جس میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر معاون وکیل کا کہنا تھا کہ انور منصور خان سپریم کورٹ میں مصروف ہیں لہذا سماعت ملتوی کردی جائے، عدالت نے کہا کہ ہمارے پاس سپریم کورٹ کی ہدایات ہیں، سماعت کیسے ملتوی کرسکتے ہیں، ہمیں سپریم کورٹ کی طے کردہ مقررہ مدت میں فیصلہ کرنا ہے۔

شعیب شیخ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے استفسار کیا کہ شعیب شیخ کہاں ہیں جس پر شوکت حیات نے عدالت کو بتایا کہ شعیب شیخ کل سپریم کورٹ میں تھے اس لیے پیش نہیں ہوسکے اور کل بھی سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت ہے۔

عدالت نے ملزمان کے وکلاء کی استدعا پر سماعت پیر کے لیے ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو تنبیہہ کی کہ شعیب شیخ پیر کو ہر صورت پیش ہوں، اگر شعیب شیخ پیر کو نہ آئے تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

The post منی لانڈرنگ کیس میں سی ای او ایگزیکٹ کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2EI2joE

No comments:
Write comments