Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Wednesday 21 February 2018

نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی پر سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نااہل کئے جانے پر قومی سیاسی رہنماؤں نے مختلف رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو پارٹی کی صدارت کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا ہے، ایک جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما عدالتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں تو وہیں دیگر سیاسی قائدین فیصلے کو حق بجانب قرار دے رہے ہیں۔

 نوازشریف آپ جیت گئے ہیں، مریم نواز

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف آپ جیت گئے ہیں۔ جب کہ انصاف کے اعلی ترین ادارے آپ کے خلاف فیصلے نہیں بلکہ آپکی سچائی کی گواہی اور موقف کے حق میں ثبوت پیش کر رہے ہیں۔

ایک شخص کو نشانہ بنایا گیا، مریم اورنگزیب

سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تعصب پر مبنی ہے، اس میں صرف ایک شخص کو نشانہ بنایا گیا، مسلم لیگ (ن) پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے، اس فیصلے کا مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف پر کوئی اثر نہیں ہوگا، نواز شریف جس پر ہاتھ رکھیں گے وہ وزیر اعظم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن کسی کی بھی وجہ سےملتوی ہوئے وہ پاکستان اور جمہوریت کے لئے اچھا نہیں ہوگا۔

فیصلہ نہ مانا تو انتشار پھیلے گا، خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ میں نواز شریف کو بہت مشورے دیتا تھا لیکن اب میں انہیں کوئی مشورہ نہیں دوں گا، جو پارلیمنٹ کے اندر نہیں جاسکتا، پارٹی کا ٹکٹ نہیں دے سکتا وہ پارٹی کا سربراہ کیسے ہوسکتا ہے۔ عدالتی فیصلہ نہ مانا گیا تو ملک میں انتشار پھیلے گا۔

(ن) لیگ تصادم کی راہ پر چل پڑی، مولا بخش چانڈیو

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے کرپشن کے مقدمات میں عدالتی محاذ پر شکست کھانے کے بعد تصادم کی سیاست کا آغاز کیا، انہوں نے جس طریقے سے عدلیہ اور دوسرے اداروں کے لئے اشتعال بڑھایا، وہ سب کو محسوس ہو گیا تھا، پاناما کیس کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) حواس باختہ ہوکر اداروں سے تصادم کی راہ پر چل پڑی ہے، مسلم لیگ (ن) نے اکثریت کے بل پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو روندا تھا، جس کا یہ نتیجہ تو نکلنا تھا، مسلم لیگ (ن) تصادم کرکے سینیٹ اورعام انتخابات کا التوا چاہ رہی تھی، اب (ن) لیگ عدالتی فیصلے کی آڑ میں انتخابات کے التوا کی خواہش پوری کرنے کی کوشش کرے گی، تحریک انصاف کو معاملے کے سنجیدگی اور حساسیت کا احساس ہی نہیں اور اس فیصلے کے دوررس اثرات سے ناواقف ہے۔

فیصلہ بالکل ٹھیک ہے، نعیم الحق

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بالکل ٹھیک ہے اور ہم اس کی تائید کرتے ہیں، پاکستان میں قوانین کی سربلندی ہونی چاہئے، نواز شریف کی جانب سے اداروں کو گندہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی، آج سپریم کورٹ کا فیصلہ ان کے منہ پر طمانچہ ہے۔

سپریم کورٹ تحسین کی حقدار، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج کا فیصلہ ہر پہلو سے تاریخی اور سپریم کورٹ تحسین کی حقدار ہے،  سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اپنے تاریخی فیصلے کے ذریعے اہم اصول طے کیا ہے کہ ایک بددیانت، خائن اور عدالت سے سزا یافتہ شخص کو پارٹی صدارت پر بٹھانا آئین و قانون کے ساتھ مذاق تھا، ایک شخص کی کرپشن بچانے کیلئے ملک اور پوری سیاست داؤ پر نہیں لگائی جاسکتی، مسلم لیگ (ن) نے ایک نااہل شخص پر پارٹی صدارت کا دروازہ کھول کر سیاست کے دامن میں آلائشیں ڈالنے کی کوشش کی، مسلم لیگ (ن) اپنے لئے نئے لیڈر کا انتخاب کرے اور سیاست کو آگے بڑھنے دے۔

آئینی ادارے کا فیصلہ مانناچاہیے، فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سپریم کورٹ ایک آئینی اور ریاستی ادارہ ہے، اسی ادارے نے آج نوازشریف کو پارٹی سربراہ کی حیثیت سے نا اہل قرار دیا ہے، مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو اس فیصلے سے اختلاف ہو سکتا ہے لیکن آئینی ادارے کے فیصلے کو ماننا  اور اس پر عمل بھی ہونا چاہیے۔

The post نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی پر سیاسی رہنماؤں کا ردعمل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FiI91w

No comments:
Write comments