Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Wednesday 21 February 2018

نوازشریف اصلاحات نہیں اپنی عدلیہ چاہتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

 لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے  کہ نوازشریف عدالتی اصلاحات نہیں بلکہ اپنی عدلیہ چاہتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف اب بھی چاہتے ہیں کہ ماضی کی طرح عدلیہ کو ڈکٹیٹ کریں کہ کیا فیصلہ ہونا چاہیے، وہ پارلیمنٹ کو متنازع بنانا اور عدلیہ سے لڑائی کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے نوازشریف کی عدالتی اصلاحات کی خواہش کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب ملک اور عوام سے مذاق بند کریں، نوازشریف 3 بار وزیراعظم بنے آج بھی مرکز میں ان کی حکومت ہے مگر وہ اپوزیشن لیڈر کی طرح بول رہے ہیں، وہ رونا دھونا بند کریں اور کام کریں۔

بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ آئین سپریم اور پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، یہ مناسب نہیں کہ اس وقت ایسے بیانات دیئے جائیں کہ پارلیمنٹ میں قانون پاس ہونے سے پہلے کہیں کہ ہم اسے ختم کرسکتے ہیں۔

 

The post نوازشریف اصلاحات نہیں اپنی عدلیہ چاہتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Gxn3fo

No comments:
Write comments