Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Wednesday 21 February 2018

انجری کے باعث کرس لین کا پی ایس ایل سے آﺅٹ ہونے کا خدشہ

 دبئی: آسٹریلوی کرکٹر کرس لین کا انجری کے باعث پی ایس ایل سے آﺅٹ ہونے کا خدشہ ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں انہوں نے راس ٹیلر کی شاٹ پر ڈائیو لگا کر گیند روکنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ان کا دایاں بازو زمین سے زور دار انداز میں ٹکرایا، وہ تکلیف میں نظر آئے اور گراﺅنڈ سے باہر چلے گئے۔

ٹیم فزیو الیکس کونٹورس نے بتایا کہ فیلڈنگ کے دوران بری طرح زمین سے ٹکرانے کے باعث کرس لین کا کندھا اتر گیا تھا، کندھے کے جوڑ کو واپس لگا دیا گیا ہے اور ایکسرے میں ہڈی کی کوئی بڑی انجری ظاہر نہیں ہوئی، اس لئے وہ پی ایس ایل کیلیے دبئی جانے کی بجائے واپس برسبین جائیں گے جہاں وہ ان کے مزید ٹیسٹ ہوں گے جس کے بعد ان کے دوبارہ میدان میں آنے کا ٹائم فریم طے ہو گا۔

واضح رہے کہ کرس لین کو پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کیلیے منتخب کیا گیا ہے، جبکہ انڈین پریمیئر لیگ میں وہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا حصہ ہیں۔

The post انجری کے باعث کرس لین کا پی ایس ایل سے آﺅٹ ہونے کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2sIqttF

No comments:
Write comments