Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Wednesday 21 February 2018

غازی عبدالرشید قتل کیس میں پولیس نے پرویز مشرف کو بے گناہ قرار دے دیا

 اسلام آباد: عبدالرشید غازی قتل کیس میں پولیس نے پرویز مشرف کو بے گناہ قرار دے دیا۔

اسلام آباد کی سیشن عدالت میں عبدالرشید غازی قتل کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔  ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد راجہ آصف محمود نے پرویز مشرف کی اخراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست دائر

ایس ایس پی اسلام آباد، ایس ایچ او تھانہ آبپارہ نے اس کیس میں اپنا جواب جمع کرادیا۔ پولیس نے پرویز مشرف کو چالان کے کالم نمبر دو میں رکھ کر بے گناہ قرار دے دیا۔
پولیس نے اپنے جواب میں کہا کہ لال مسجد آپریشن آئین و قانون کے مطابق ہوا، عدالت چاہے تو مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے سکتی ہے۔ وکلا کی ہڑتال کے باعث عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے 12 مارچ تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف نے اخراج مقدمہ کے لیے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔

The post غازی عبدالرشید قتل کیس میں پولیس نے پرویز مشرف کو بے گناہ قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CauKtH

No comments:
Write comments