Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Wednesday 21 February 2018

دلہن کوملنے والے تحائف یا جائیداد مہرکا حصہ نہیں ہوں گے،بل منظور

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں شادی بیاہ میں فضول اخراجات کی ممانعت کے حوالے سے بل منظور کرلیا گیا۔

صوبائی اسمبلی سے منظور شدہ بل کے مطابق دلہن کے والدین یا دوستوں کے دیئے تحائف اور تحفہ میں دی گئی جائیداد مہر کا حصہ نہیں ہوں گے جب کہ شادی کے موقع پر گھروں اور گلیوں کو سجانے اور برقی قمقموں پر پابندی ہو گی،اسی طرح لاؤڈ اسپیکرکا استعمال صرف چاردیواری کے اندر ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شادی کی عمر 18 سال 

بل میں کہا گیا ہے کہ مہندی، منگنی اور نکاح کے موقع پر صرف مشروبات استعمال ہوں جب کہ ولیمے میں صرف چار اشیاء چاول، سالن، روٹی اور میٹھے کی اجازت ہوگی۔ شادی کی تقریب رات 11 بجے تک ختم کرنا ہو گی۔

مذکورہ بل میں خلاف ورزی پرقید اور جرمانے کی سزا بھی منظور کی گئی ہے،قانون کی خلاف ورزی پر 2 لاکھ روپے جرمانہ اور3 ماہ قید یا دونوں سزائیں ہوں گی۔

The post دلہن کوملنے والے تحائف یا جائیداد مہرکا حصہ نہیں ہوں گے،بل منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2GugcmE

No comments:
Write comments