Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Thursday, 1 February 2018

امیتابھ بچن کا ٹوئٹر کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

 ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو ہمیشہ کے لیے خیر بعد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی راج کرتے ہیں جہاں ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ٹوئٹر پر ہر وقت متحرک رہتے ہیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی تصاویر کے ساتھ پل پل کی خبریں بھی شیئر کرتے رہتے ہیں لیکن اب مداحوں کے لئے بُری خبر یہ ہے کہ بالی ووڈ کے شہنشاہ  ٹوئٹر سے ایسا ناراض ہوئے کہ خیر باد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے ٹوئٹر انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے میرے چاہنے والوں کی تعداد کم کی ؟ یہ کیسا مذاق ہے، خیر ٹوئٹر کے ساتھ اب تک کا سفر اچھا رہا مگر اب وقت آگیا ہےخداحافظ کہنے کا، اور مداحوں کے ساتھ جڑے رہنے کا اس کے علاوہ اور بھی سوشل میڈیا کی سائٹس ہیں جو بہت دلچسپ بھی ہیں۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن کی ٹوئٹر پر اکتوبر 2017 تک مداحوں کی تعداد 3 کروڑ کے لک بھگ تھی جب کہ دسمبر تک بھارتی وزیر اعظم مودی کے بعد امیتابھ بچن ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالوورز والی شخصیت تھے۔

The post امیتابھ بچن کا ٹوئٹر کو خیرباد کہنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BLxIjM

No comments:
Write comments