اسلام آباد: سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے.
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی عدلیہ مخالفت تقاریر کا نوٹس لے لیا جب کہ عدالت عظمیٰ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 فروری کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ نہال ہاشمی توہین عدالت پر 5 سال کیلئے نااہل، ایک ماہ قید
واضح رہے کہ سپریم کورٹ توہین عدالت پر مسلم لیگ (ن) کے سینٹر نہال ہاشمی کو 5 سال کے لیے نااہل اور ایک ماہ قید کی سزا سناچکی ہے۔
The post سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DRBlGt
No comments:
Write comments