کراچی: کوہاٹ میں رشتے سے انکار کرنے کے جرم میں بے رحمی سے قتل ہونے والی عاصمہ کے قاتل کی عدم گرفتاری پر پاکستانی فنکار بھی میدان میں آگئے۔
چندروز قبل کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ بی بی کو رشتے سے انکار کرنے پر پی ٹی آئی کے ضلعی صدرکے بھتیجے مجاہد آفریدی نے سرعام گولیوں سے چھلنی کردیا تھا۔ عاصمہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم معصوم عاصمہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی لیکن جاتے جاتے اپنے قاتل کانام بتاگئی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: رشتے سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کو قتل کرنیوالا ملزم فرار
عاصمہ کا سفاک قاتل بیرون ملک فرار ہوچکا ہے۔ پولیس قاتل کے بارے میں سب کچھ جاننے کے باوجود گرفتاری تو دور کی بات ابھی تک اسے ملک میں واپس لانے میں بھی کامیاب نہیں ہوئی ہے۔ سرعام سب کے سامنے ایک لڑکی کے قاتل کی عدم گرفتاری پر سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ فنکار برادری بھی سراپا احتجاج ہے۔
اداکاروسماجی شخصیت حمزہ علی عباسی نے مجاہد آفریدی کو سفاک قاتل قراردیتے ہوئے کہا کہ اس کے بھائی کی گرفتاری ٹھیک ہے لیکن کے پی حکومت گناہگارکو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کرکے لائے اور اس کی سخت ترین سزا کو یقینی بنائے۔
نامور اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کسی آہ و بکا، چیخ و پکار اور کسی احتجاج کاان پر کوئی اثر نہیں ہوتا جو اقتدار میں بیٹھے ہیں۔ ان ہیش ٹیگز میں جو چیز تبدیل ہورہی ہے وہ صرف نام ہیں۔
اداکارہ ارمینا خان نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ نے ایک جیتی جاگتی لڑکی کو صرف اس لیے مارڈالا کیونکہ اس نے آپ سے شادی کرنے سے انکار کردیا تھا، واہ بندے تیری انا کو سلام۔ ارمینا نے کہا میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، تمہارا خون رائیگاں نہیں جائے گا کوئی نہ کوئی اس پر نوٹس لے گا اور نظام تبدیل کرے گا۔
The post عاصمہ کے سفاک قاتل کی عدم گرفتاری پر فنکارسراپا احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2nrEEy8
No comments:
Write comments