Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Wednesday 31 January 2018

شاہ رخ خان کا 250 کروڑ کا بنگلہ ضبط

ممبئی: بھارتی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نےبالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا 250 کروڑ مالیت کا علی باغ فارم ہاؤس ضبط کرلیا۔

نامور بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان بھارتی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے نشانے پر آگئے۔ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے کنگ خان پربڑی کارروائی کرتے ہوئے ممبئی کے علی باغ میں کھیتی باڑی کی زمین پربنگلہ بنانے کے جرم میں کنگ خان کے فارم ہاؤس کو ضبط کرلیا ہے۔ بےنامی پراپرٹی ٹرانزیکشن ایکٹ کے تحت یہ کارروائی ہوئی ہے۔ گزشتہ برس دسمبرمیں انکم ٹیکس کی جانب سے شاہ رخ کو نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم کوئی جواب موصول نہ ہونے پر کارروائی کی گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس میں غیرقانونی تعمیرات مسمار

بھارتی میڈیا کے مطابق اس اراضی کو خریدنے کے لیے’’دیجاوو فارمزنامی‘‘کمپنی بنائی گئی اور ایک کسان سے یہ پراپرٹی کھیتی باڑی کرنے کے لئے خریدی گئی۔ اس کمپنی میں پہلے تین بورڈ آف ڈائریکٹرز تھے بعد ازاں شاہ رخ خان نےاس کمپنی کو بھاری قرضہ دلوایا اور اس کمپنی کے شیئرز شاہ رخ خان اور ان کے خاندان کے لوگوں کے نام پر منتقل ہوگئے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ بنگلہ بے نامی قانون کے تحت سیل کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کھیتی باڑی کرنے کے لیے لی گئی اس جگہ پر کبھی کھیتی باڑی نہیں ہوئی بلکہ اس زمین پر ایک پرتعیش فارم ہاؤس بنادیا گیا۔انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نےشاہ رخ خان سے 90 روز میں جواب طلب کیا ہے جبکہ کنگ خان اپنی جائیداد کی بحالی کے لیے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں اپیل بھی کرسکتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ خان سے جائیداد اورسرمایہ کاری کی تفصیلات طلب

20 ہزار اسکوائر میٹر پر پھیلی اس اراضی میں مختلف سہولیات کے ساتھ ایک ہیلی پیڈ بھی موجود ہے اور اس کی قیمت 250 کروڑ روپے ہے۔ شاہ رخ خان اکثر اہم تقریبات کااہتمام بھی اسی فارم ہاؤس پرکرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی 52 ویں سالگرہ بھی اسی فارم ہاؤس میں منائی تھی۔

The post شاہ رخ خان کا 250 کروڑ کا بنگلہ ضبط appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2rUGCLV

No comments:
Write comments