Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Tuesday 30 January 2018

سعودی عرب میں گرفتار تمام شہزادے اورامراء بھاری رقم کی ادائیگی کے بعد رہا

ریاض: سعودی حکام نے کرپشن کے الزام میں قید تمام اعلیٰ شخصیات کو بھاری رقم کے سمجھوتوں کے بعد رہا کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں بدعنوانی کے خلاف گزشتہ 3 ماہ سے جاری مہم میں زیرحراست شہزادوں اور دیگر امرا کے ساتھ مالی سمجھوتوں کے ذریعے 100 ارب ڈالر کے غیر قانونی اثاثوں کی وصولی کی توقع ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ریاض کے فائیو اسٹار ہوٹل رٹز کارلٹن ہوٹل میں اب کوئی شخص قید نہیں، تمام افراد کو رہا کردیا گیا ہے تاہم حکام کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ رٹز کارلٹن کے علاوہ دیگر کتنے مقامات پر امرا اور شہزادوں کو قید رکھا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے اٹارنی جنرل نے بتایا تھا کہ ملکی سطح پر جاری بدعنوانی کےخلاف مہم میں گرفتار زیادہ ترافراد مالی سمجھوتہ کرنے پر تیار ہوچکے ہیں جبکہ  بعض افراد کا خیال ہے کہ جن افراد کے ساتھ مالی سمجھوتہ نہں ہوسکا ان کو رٹز کارلٹن ہوٹل سے جیل منتقل کردیا جائے گا۔

The post سعودی عرب میں گرفتار تمام شہزادے اورامراء بھاری رقم کی ادائیگی کے بعد رہا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2np04eo

No comments:
Write comments