Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Monday 29 January 2018

شاہ رخ خان نےعامرخان کی چھٹی کرادی

 ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ نے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم سے چھٹی کرادی۔

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق ہدایت کار مہیش متہائی کی بھارتی خلائی مسافر راکیش شرما کی زندگی پر مبنی فلم ’سلوٹ‘ میں مرکزی کردار کے لئےعامر خان کی جگہ شاہ رخ خان کو کاسٹ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عامر خان کی فلم نہ کرنے کی مخلتف وجوہات سامنے آئی ہیں جس میں اول وجہ فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ کی مصروفیت ہے، جو اگست میں ریلیز کی جائے گی اور دوسری اہم وجہ عامر خان کا فلم ’سلوٹ‘ کی کریٹیو ٹیم کے درمیان اختلافات اورپریانکا کا فلم میں کام کرنے سے انکارہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  شاہ رخ، سلمان اورعامر خان کو کھلا چیلنج

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلم میں شاہ رخ خان کو کاسٹ کرنے کے بعد پریانکا نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا، ان کے انکار کی وجہ شاہ رخ اور پریانکا کے درمیان تنازع ہے۔ جب کہ پریانکا کا کہنا ہے کہ فلم نہ کرنے کی وجہ شاہ رخ خان نہیں بلکہ امریکن ٹی وی شو کوانٹیکو ہے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے بھی فلم ’سلوٹ‘ کو اپنی فلم ’زیرو‘ کی وجہ سے کرنے انکار کردیا تھا تاہم بعد میں فلم کے لئے رضامندی ظاہر کردی.

The post شاہ رخ خان نےعامرخان کی چھٹی کرادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Gr4Dhd

No comments:
Write comments