ریاض: سعودی عرب میں 30 سال سے زائد عمر کی خاتون سے شادی کرنے والے مرد کو 20ہزار ریال ملیں گے جو کہ قریباً 6لاکھ روپے پاکستانی بنتے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ انوکھا اعلان مملکت میں کام کرنے والی ایک فلاحی تنظیم کی جانب سے کیا گیا ہے اور اس اقدام کا مقصد شادی کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی شہری نے ایک ہی دن میں 4 شادیاں کرلیں
البیر نامی فلاحی تنظیم کے سربراہ عبدالرحمان الحمید نے ایک بیان میں کہا کہ تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ جو مرد بھی 30 یا اس سے بڑی عمر کی خاتون سے شادی کرے گا تو اس کی بھرپور پذیرائی کی جائے گی اور حوصلہ افزائی کے طور پر20 ہزار ریال بھی دیے جائیں گے۔
تنظیم کی جانب سے اعلان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر زبردست بحث چھڑ گئی اورسوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔
The post سعودی عرب میں 30 سالہ خاتون سے شادی کرنے پر6 لاکھ روپے انعام appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2oaTysO
No comments:
Write comments