Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Monday, 5 February 2018

کوئی عدالتی فیصلہ عوام سے میرا رشتہ نہیں توڑ سکتا، نواز شریف

 مظفر آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کوئی عدالتی فیصلہ عوام سے میرا رشتہ نہیں توڑ سکتا۔

مظفر آباد میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میرا آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے ساتھ خون کا رشتہ ہے، یوم کشمیر پر دل بہت دکھی ہے، مجھے نااہل قرار دے دیا گیا ہے، کشمیری عوام سے نواز شریف کے رشتے کو کوئی فیصلہ توڑ نہیں سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: عدل قائم کرنے کیلئے کشتیاں جلاکر میدان میں نکلے ہیں، نواز شریف

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر میرے خلاف اس طرح کے فیصلے نہ آتے تو اگلے دو چار سال میں کوئی بے روزگار نہ رہتا، سب کو سستا انصاف ملتا، ظالموں اور مجرموں کو 6 ماہ میں کیفرکردار تک پہنچایا جاتا، میرے بڑے بڑے پروگرام تھے جن پر پانی پھر گیا، ووٹ کو عزت نہ ملی تو خدانخواستہ پاکستان بیٹھ جائے گا اور آگے نہیں بڑھے گا، میرے ہاتھ صاف ہیں، حسن نواز شریف سے تنخواہ نہ لینے پر میری چھٹی کرادی گئی، میرے خلاف کیوں فیصلہ سنایا گیا۔

نواز شریف نے بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے ساتھ ہے، ان کا درد ہمارا درد ہے، بھارت کشمیروں کو زبردستی اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتا ہے، مقبوضہ کشمیر کے لوگوں خود کو اکیلا نہ سمجھنا۔

The post کوئی عدالتی فیصلہ عوام سے میرا رشتہ نہیں توڑ سکتا، نواز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2E3v7na

No comments:
Write comments