Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Wednesday 21 February 2018

گیند بولر کے سر سے ٹکرا کر باﺅنڈری لائن سے باہر جا گری

آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے ڈومیسٹک ایونٹ کے میچ میں بیٹسمین کی زوردار شاٹ پر گیند بولر کے سر سے ٹکرانے کے بعد باﺅنڈری لائن سے پار جا گری۔

فورڈ ٹرافی کے میچ میں آکلینڈ کے جیت راول نے حریف ٹیم کانٹربری کے کپتان اینڈریو ایلس کی گیند پر زور دار شاٹ کھیلی جو ایلس کے سر سے زور دار انداز میں ٹکرانے کے بعد 6 رنز کےلیے باﺅنڈری لائن سے باہر چلی گئی۔ امپائر نے پہلے چوکے کا اشارہ دیا تاہم ایکشن ری پلے میں پتہ چلا کہ گیند باﺅنڈری لائن کے باہر گری ہے۔

اینڈریو کا طبی عملے نے معائنہ کیا جس کے بعد انہوں نے نہ صرف اوور مکمل کیا بلکہ بعد میں اپنے نمبر پر بیٹنگ کیلیے بھی میدان میں آئے اور کسی قسم کے بے ہوشی کے آثار ظاہر نہیں ہوئے۔ بیٹسمین جیت راول نے کہا کہ انہیں ٹھیک دیکھ کر میری جان میں جان آئی، وہ واقعی ایک سخت جان پلیئر ہیں۔

The post گیند بولر کے سر سے ٹکرا کر باﺅنڈری لائن سے باہر جا گری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2sFmEVY

No comments:
Write comments