Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Monday, 5 February 2018

کشمیریوں کی حمایت پر میر واعظ کا پاکستان سے اظہار تشکر

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نے کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے روز بھی قابض فوج نے حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کو گھر میں نظر بند رکھا۔ میرواعظ نے نظر بندی سے ہی یوم یکجہتی کشمیر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے لوگوں اور حریت رہنماؤں نے پاکستان کی حمایت کو ہمیشہ سراہا۔

میرواعظ نے کہا کہ پاکستان 70 سال سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بین الاقوامی اور مقامی سطح پر حمایت جاری رکھے ہوئے ہے، کشمیریوں کی حمایت پر پاکستان کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن اس کے باوجود پاکستان کشمیریوں کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوا، پاکستان مسئلہ کشمیر کا اہم فریق ہے جس کے بغیر تنازع کا حل ممکن نہیں۔

The post کشمیریوں کی حمایت پر میر واعظ کا پاکستان سے اظہار تشکر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BUJpVv

No comments:
Write comments