Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Sunday, 4 February 2018

مشاہد حسین سید کا دوبارہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان

لاہور: مشاہد حسین سید (ق) لیگ سے مستعفیٰ ہوکر دوبارہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئےہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے ان کی رہائش گاہ جاتی امرا رائیونڈ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مریم نواز، وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق اور سینیٹر پرویز رشید بھی موجود تھے۔ اس موقع پر نوازشریف نے مشاہد حسین کو اپنے گھر لوٹنے اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا تاہم وہ اپنی پرانی جماعت میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان آج میڈیا کے سامنے کریں گے۔

اس موقع پر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے استحکام، دفاع و ترقی کے لئے نوازشریف نے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں، ملک کی سالمیت جمہوریت کی بالادستی سے مشروط ہے اور ہم ووٹ کے تقدس اور جمہوریت کی بالادستی کی جدوجہد میں نوازشریف کے ساتھ رہیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مشاہد حسین مسلم لیگ (ق) کے بلا مقابلہ جنرل سیکریٹری منتخب

واضح رہے کہ مشاہد حسین سید نے چند روز قبل مسلم لیگ (ق) کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا جسے پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین نے قبول بھی کرلیا تھا۔ اور ذرائع کے مطابق مشاہد حسین سید کو مسلم لیگ(ن) کی جانب سے سینیٹ کا ٹکٹ دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

The post مشاہد حسین سید کا دوبارہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2EfyhaQ

No comments:
Write comments