Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Monday, 5 February 2018

ڈاکٹروں نے ایرانی شوریٰ نگہباں کا غلطی سے گردہ نکال دیا

تہران: ڈاکٹروں نے غلطی سے ایران کی گارڈین کونسل کے چئیرمین آیت اللہ محمود ہاشمی شاہرودی کا صحیح گردہ نکال دیا جب کہ خراب گردہ بدستور ان کے جسم میں ہی موجود ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی شوریٰ نگہباں کے رکن محمد رضا باہنر نے انکشاف کیا ہے کہ کونسل کے چیئرمین آیت اللہ محمود ہاشمی شاہرودی کو گردوں کی تکلیف تھی، ڈاکٹروں نے ان کے خراب گردے کو تبدیل کرنے کے لیے سرجری کرنا تھی اور انہیں سرجری کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا تاہم سرجری کے دوران ڈاکٹروں نے  غلطی سے تندرست گردہ نکال دیا اور خراب گردہ بدستور ان کے جسم میں ہی موجود ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایران کے سابق صدر احمدی نژاد گرفتار

رضا باہنر کے مطابق آیت اللہ محمود ہاشمی کے گردے میں رسولی تھی جسے ختم کرنا ضروری تھا اور گردہ نکالنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی تاہم ڈاکٹروں نے جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا تندرست گردہ نکال لیا، صحت مند گردہ نکالے جانے کے بعد آیت اللہ ہاشمی شاھرودی کی صحت مزید بگڑ گئی اور انہیں علاج کے لیے جرمنی لےجانا پڑا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایران کے اسکولوں میں انگریزی زبان پر پابندی عائد

باہنر کے مطابق علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی وفات کے بعد ان کے جانشین کے لیے گارڈین کونسل کے نئے سربراہ کی تقرری میں تاخیر کا ایک سبب ہاشمی شاہردوی کی بیماری بھی تھی۔

The post ڈاکٹروں نے ایرانی شوریٰ نگہباں کا غلطی سے گردہ نکال دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2nM0cEO

No comments:
Write comments