اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو سیاست سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی مضبوطی ہم سب کی ذمہ داری ہے، حمزہ شہباز اور مریم نواز اپنا کردار بخوبی نبھارہے ہیں، نواز شریف سپریم لیڈر ہیں لیکن انہیں سیاست سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ان کے اتنا کچھ ہوچکا ہے کہ اب پکے ہوگئے ہیں۔
سعد رفیق نے کہا کہ شہبازشریف نے سپریم کورٹ کے خلاف اب تک کوئی بات نہیں کی اورہمارے ساتھ اگر نا انصافی ہوئی ہے تو بات کرنے کا حق توملنا چاہئے۔
The post نوازشریف کو سیاست سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے، سعد رفیق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2GtHY31
No comments:
Write comments