Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Tuesday, 20 February 2018

پارلیمنٹ کو عدلیہ کے خلاف استعمال کیا گیا تو سڑکوں پر نکلیں گے، عمران خان

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ (ن) نے پارلیمنٹ کو عدلیہ کے خلاف استعمال کیا تو سڑکوں پر نکلیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ پر حملہ کیا تھا، 1998 میں سپریم کورٹ کے کوئٹہ بنچ پر پیسہ چلا تھا۔ اب وہ سپریم کورٹ کے خلاف پارلیمنٹ کو استعمال کررہے ہیں، وہ ایک ادارے کو دوسرے کی تباہی کے لیے استعمال کررہے ہیں، سپریم کورٹ نے نواز شریف کو بہت موقع دیا، انہیں عدالت میں صفائی کا جتنا موقع ملا اتنا کسی شہری کو نہیں ملا، ہم عدلیہ کو بچانے کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے، عدلیہ کے خلاف پارلیمنٹ کو استعمال کرنے پر تحریک انصاف سڑکوں پر نکلے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کے خلاف سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کی تحقیقات شروع

خیبر پختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر اپنے استعمال میں رکھنے سے متعلق معاملے پر تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ عوام کے پیسے عوام پرخرچ کرنے چاہئیں، میں نہیں چاہتا کہ عوام کا پیسہ اپنے استعمال میں لاؤں، خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر کبھی اپنی ذات کے لیے استعمال نہیں کیا، نواز شریف بتائیں کیا مریم نواز اور ان کے بچوں کے لیے مسلم لیگ (ن) کا جہاز نہیں استعمال کیاگیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا نوٹس

سینیٹ انتخابات کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کےلیےبولیاں چل رہی ہیں، ایک سینیٹر کے بدلے40 کروڑ کی پیشکش کی جارہی ہے، ہم نے خیبر پختونخوا سے 6 سینیٹرز نامرد کئے ہیں اور ہمارے تمام ارکان ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

The post پارلیمنٹ کو عدلیہ کے خلاف استعمال کیا گیا تو سڑکوں پر نکلیں گے، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BEqf9y

No comments:
Write comments