لاہور: سابق قومی آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو شادی پر مبارکباد دی ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ ”آپ کو شادی کی مبارکباد، آپ کے لئے اور بھابھی کیلیے نیک خواہشات، اللہ آپ دونوں پر اپنا کرم کرے اور آپ کو خوشیاں عطا فرمائے۔ “
یہ بھی پڑھیں: بنی گالہ میں عمران خان کے ولیمے کی تیاریاں
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی، اس سے قبل انہوں نے ریحام خان سے شادی کی جو زیادہ دیر نہیں چل سکی جبکہ انہوں نے پہلی شادی جمائما خان سے کی تھی جس سے ان کے دو بیٹے قاسم خان اور سلیمان خان ہیں۔
The post شاہد آفریدی کی عمران خان کو شادی پر مبارکباد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2EDA7mR
No comments:
Write comments