لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کا قائد اعظم یونیورسٹی میں شاندار استقبال کیا گیا۔
پی ایس ایل تھری کی مہم جوئی قریب آتے ہی فرنچائز کی سرگرمیوں میں بھی تیزی آ گئی ہے،پرستاروں کی بڑی تعداد اسٹار کرکٹرز کو دیکھنے اور تصاویر بنوانے کے موقع سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔
قائد اعظم یونیورسٹی کے طلبہ نے بھی یہ موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا،کھلاڑیوں نے مختلف شعبوں کا دورہ کیا تو ہر کوئی پی ایس ایل تھری میں کامیابی کیلیے حوصلہ افزائی کرتا نظر آیا تاہم اس دوران سب سے زیادہ توجہ کا مرکز شاداب خان بنے۔
The post اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کا قائد اعظم یونیورسٹی میں شاندار استقبال appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2ECozQZ
No comments:
Write comments