Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Monday, 19 February 2018

عمران خان کی تیسری شادی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہے اور ہر طرف سے انہیں مبارکباد کے پیغامات سلسلہ جاری ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان گزشتہ روز بشریٰ مانیکا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں کے نکاح کی تقریب لاہور میں بشریٰ مانیکا کے بھائی کے گھر نہایت سادگی سے منعقد کی گئی جب کہ ولیمے کی تقریب چند روز بعد عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں منعقد کی جائے گی۔ عمران خان کی شادی گزشتہ رات سے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما، سیاستدانوں اور عمران خان کے چاہنے والوں کی جانب سے شادی کی مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ کچھ لوگ عمران خان کو تیسری شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان نے تیسری شادی کرلی

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے ٹویٹر پر عمران خان کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’’خان صاب شادی بہت مبارک ہو، خدا سے دعا ہے کہ آپ اور آپ کی اہلیہ ہمیشہ خوش و خرم رہیں۔‘‘

نامور اداکاراور پی ٹی آئی کے سپورٹر حمزہ علی عباسی نے عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا دونوں کے نکاح کی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی، خدا دونوں کو ہیشہ خوش رکھے، ولیمہ جلد ہوگا انشااللہ۔

معروف سیاستدان اور پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے بھی عمران خان کو مبارکباد دینے کے لیے ٹویٹر کا سہارا لیا ، انہوں نے لکھا عمران خان آپ کو بشریٰ مانیکا کے ساتھ نکاح بہت مبارک ہو۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کے ولیمے کی تیاریاں

پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شفقت محمود نے بھی عمران خان کو  شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے نوبیاہتا جوڑے کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی رہنماعمر ڈار نے کپتان کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارے کپتان کی زندگی میں بے شمار خوشیاں اورآسانیاں پیدا ہوں۔

ایک صارف نے ٹویٹر پر عمران خان کی شادی پر دلچسپ  تبصرہ کرتے ہوئے کہا،  عمران خان 70 سال کے قریب ہیں اس کے باوجود انہوں نے ہیٹ ٹرک کرلی۔

سابق کھلاڑی شعیب اختر نے بھی عمران خان کو شادی کی مبارکباد دی۔

جب کہ کچھ لوگوں نے عمران خان کی تیسری شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا عمران خان کی شادی ان کا نجی معاملہ ہے، وہ کس سے، کب  اور کیوں  شادی کرتے ہیں  لہٰذا آپ لوگ اپنے کام سے کام رکھیں۔

ثریا عزیز نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا، لوگوں کے ساتھ آخر مسئلہ کیا ہے؟ انہوں نے خاتون کے ساتھ نکاح کیا ہے اسے اغوا نہیں کیا یا اس کے ساتھ بھاگے نہیں ہیں۔ عمران خان وہ واحد انسان ہیں جنہیں شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور یہ صرف پاکستان میں ہوتا ہے۔

ایک صارف نے لکھا عمران خان نے اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز ہیٹ سے کیا اور اختتام حجاب پر کیا، اب آگے کیا کریں گے؟

ایک صارف نے عمران خان کے نعرے’’تبدیلی‘‘کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا، تبدیلی آگئی، 70 سال تک موروثی سیاست ہوئی اب عروسی سیاست کا دور آگیا ہے۔

ایک صارف نے شاہ رخ خان کی روتی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات بیان کئے اور لکھا کہ کاش عمران خان کی جگہ میں ہوتا۔

The post عمران خان کی تیسری شادی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2sDKcdV

No comments:
Write comments