Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Monday, 19 February 2018

ججز کے طرز عمل کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لایا جائے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کریں جب کہ منتخب نمائندوں کو چور ڈاکو کہنا کسی صورت قبول نہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے آئین کے دفاع کا عہد کیا ہے ،آئین میں تمام اداروں کی حدود کا تعین ہے تو کیا پھر اس ایوان کو قانون سازی کا حق نہیں،جب بھی اداروں کے درمیان کشمکش ہوئی تو اس میں ہمیشہ ملک کا ہی نقصان ہوا۔

اس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے پارٹی صدر نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس طرح سپریم کورٹ کے فیصلوں کو من و عن تسلیم کیا جاتا ہے اسی طرح پارلیمنٹ کے فیصلوں کو بھی تسلیم کیا جائے، پارلیمنٹ کی عزت کو ملحوظ رکھنا ہم سب پر لازم ہے جب کہ پارلیمنٹ کی بالا دستی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: میں نہیں مان سکتا کوئی ڈکیت پارٹی صدر بن کر حکومت کرے، چیف جسٹس

وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی فیصلوں کو رد کیا جانا اچھی روایت نہیں،تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کریں جب کہ منتخب نمائندوں کو چور ڈاکو کہنا قابلِ قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے، ججز کے طرز عمل کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی کوشش کر رہے ہیں، عوام کے سامنے سچ لائیں گئے، جمہوریت مسلسل اپنے دس سال مکمل کرنے جا رہی ہے۔

The post ججز کے طرز عمل کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لایا جائے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2ohgDJR

No comments:
Write comments