گوجرانوالہ: ایف آئی اے نے محکمہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ کے جعلی دفترپر چھاپہ مار کر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ (ای او بی آئی) کے جعلی دفترپر چھاپہ مار کر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ترجمان ای او بی آئی کے مطابق گوجرانوالہ میں محکمے کے سربراہ کاشف ضیا خان کو کافی دنوں سے ضعیف العمر بیمہ ملازمین سے پینشن کے نام سے کی جانے والی جعلسازی اور بھاری رقوم لوٹنے کی شکایات موصول ہورہی تھیں جس پر انہوں نے ایف آئی اے کو اطلاع دی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ای او بی آئی میں اربوں روپے کی چوری کی ذمہ دار حکومت
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق نوسرباز گروہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے کاروباری افراد کو فراڈ کے ذریعے لوٹ رہے تھے۔ کارروائی کے دوران جعلی دفترسے صنعتی یونٹس کا ریکارڈ، لیٹرپیڈز، جعلی مہریں اور سوشل سیکیورٹی کارڈز بھی برآمد ہوئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ای او بی آئی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں پر خورشید شاہ طلب
The post گوجرانوالہ میں ایف آئی اے کا ای او بی آئی کے جعلی دفترپر چھاپہ، 3 ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2ohGxNo
No comments:
Write comments