Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Tuesday, 20 February 2018

افغان صوبے فرح میں طالبان نے 4 چوکیوں پر قبضہ کرلیا، 26 اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان کے مغربی صوبے فرح میں طالبان نے 4 چوکیوں پر قبضہ کرتے ہوئے 26 اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ فرح میں طالبان جنگجوؤں اور سیکیورٹی اہلکاروں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں ،طالبان نے ضلع بالابلوک اور شملگاہ میں مختلف پولیس چوکیوں پر حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں کم از کم 26 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ غیر مصدقہ اطلات کے مطابق 30 سے زائد اہلکار مارے گئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: افغان چیک پوسٹوں پر حملے میں 15 اہلکار مارے گئے

فرح کی صوبائی کونسل کے سربراہ  نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ  طالبان نے بالابلوک ضلع سے متصل 3 اور شملگاہ میں  ایک پولیس چوکی پر قبضہ کرلیا ہے ۔ بالابلوک میں ہونے والے حملوں میں 16 اہلکار اور شملگاہ میں  8 اہلکار مارے گئے جب کہ  حملہ آوروں نے 4 پولیس اہلکاروں کو اغوا بھی کرلیا۔

مقامی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں طالبان اور پولیس اہلکاروں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں ،جس میں متعدد اہلکار مارے گئے ہیں۔

The post افغان صوبے فرح میں طالبان نے 4 چوکیوں پر قبضہ کرلیا، 26 اہلکار ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CxNAqq

No comments:
Write comments