Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Tuesday, 20 February 2018

جرمنی میں ملک بدری کے خوف سے پاکستانی نوجوان عمارت سے کود گیا 

برلن: جرمن صوبے ہیسے میں پناہ گزینوں کے مرکز میں رہائش پذیر پاکستانی نوجوان پولیس کو دیکھ کر دوسری منزل سے کود کر شدید زخمی ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں ایک پاکستانی نوجوان نے ملک بدری کے خوف سے پولیس سے بچنے کے لئے دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ صوبہ ہیسے کے شہر روسلہائم میں تارکین وطن کی رہائش گاہ میں پیش آیا جب اہلکار ایک پاکستانی پناہ گزین کی تلاش کررہی تھی، عمارت کی دوسری منزل سے کودنے والا شخص پولیس کو مطلوب نہیں تھا لیکن پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر اسے شبہ ہوا کہ اسے گرفتار کرکے ملک بدر کردیا جائے گا اور اس نے دوسری منزل پر واقع اپنے کمرے کی کھڑکی سے نیچے کود گیا۔ دوسری منزل سے کودنے کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا اور اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے دوسرے پاکستانی تارک وطن کو روسلہائیم ہی میں قائم پناہ گزینوں کے ایک مرکز سے گرفتار کر لیا۔

The post جرمنی میں ملک بدری کے خوف سے پاکستانی نوجوان عمارت سے کود گیا  appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2EGahyJ

No comments:
Write comments