کوئٹہ: سرحدی علاقے برابچہ میں دو گروپوں کے مابین ہونے والے خونی تصادم میں 8 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے برابچہ میں دو گروہوں کے درمیان زمین کے تنازع پر مسلح تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پشاور میں دو گروپوں میں خونی تصادم، 4 افراد جاں بحق
ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ایف سی اور لیویز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر حالات پر قابو پالیا۔ لاشوں اور زخمی افراد کو کوئٹہ سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
The post چاغی میں دو گروپوں کے مابین خونی تصادم میں 8 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2nFLUFL
No comments:
Write comments