راولپنڈی: بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ ایان شہید ہوگیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر واقع جاجوٹ گاؤں میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ ایان شہید ہوگیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارت کی شہری آبادی پر فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں پیلیٹ گنز کے استعمال سے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے جب کہ گزشتہ کئی ماہ سے بھارتی فوج ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔ بھارتی فوج نے گزشتہ ہفتے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک سویلین گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وین کا ڈرائیور شہید ہوگیا تھا جب کہ پاک فوج نے بلااشتعال فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکی تباہ کردی تھی جس میں 5 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
The post بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے 8 سالہ بچہ شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2EF9CO0
No comments:
Write comments