Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Monday, 19 February 2018

آٹھ سالہ بچہ دبئی پولیس کا اہلکار بن گیا

ابو ظہبی: دبئی پولیس اور عرب امارات کی میک اے وش فاؤنڈیشن نے مشترکہ طور پر 8 سالہ اماراتی بچے کی خواہش پر اسے ایک دن کے لیے پولیس اہلکار بنادیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں 8 سالہ اماراتی بچے کو اس کی خواہش پر ایک دن کے لیےدبئی پولیس میں شامل کرلیا گیا۔ سیف الکتبی نامی بچے کو باقاعدہ طور پر دبئی پولیس کا مکمل لباس پہنایا گیا اور اس نے محکمے کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا جب کہ پولیس کے زیرِ استعمال لگژری کاریں بھی دیکھیں۔

اسسٹنٹ کمانڈر انچیف برائے کمیونٹی امور میجرجنرل آل مری کا کہنا ہے کہ دبئی پولیس میک اے وش فاؤنڈیشن میں موجود سخت علیل بچوں کی خواہش کو پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے کیوں کہ مختلف موذی امراض کے شکار بچوں کی خواہشیں پوری ہونے سے ان کی زندگیوں میں خوشیوں کی بہار آجاتی ہے۔

میجر جنرل آل مری نے مزید کہا کہ اس عمل سے بچوں کے عزم، جوش و جذبے میں اضافہ ہوتا ہے اور معمول کی زندگی گزارنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، ایسے اقدامات سے بچوں کے خاندانوں میں بھی خوشیاں لوٹ آتی ہیں جو اپنے بچوں کے علاج و معالجے کے ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔

The post آٹھ سالہ بچہ دبئی پولیس کا اہلکار بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BDbkfP

No comments:
Write comments