ایبٹ آباد: مقامی اداکارہ اور رقاصہ نور کو مبینہ طور پر ان کے سابق شوہر شازی خان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایبٹ آباد میں مسلح شخص نے مقامی اداکارہ اور رقاصہ نور کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں نور شدید زخمی ہوگئی، فنکارہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پشتو اسٹیج کی اداکارہ سنبل قتل
نور بی بی کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کے سابق شوہر شازی خان نے آج صبح گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے باعث ان کی بیٹی ہلاک ہوگئی۔ پولیس کے مطابق رقاصہ نور کو سابق شوہر شازی خان نے کچھ عرصہ قبل طلاق دی تھی۔

واقعے کا مقدمہ نوربی بی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیا ہےجب کہ ملزم کی تلاش کے لیے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔

The post ایبٹ آباد میں اداکارہ نور کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Cts1Y5
No comments:
Write comments