Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Monday, 19 February 2018

میرپورخاص میں ہراساں کرنے پر نرسوں نے ڈاکٹر کو دھو ڈالا

میرپورخاص: سول اسپتال میں نرسوں نے ہراسانی پر سینئر ڈاکٹر کو پیٹ ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سول اسپتال میرپور خاص کے نرسنگ ٹریننگ سینٹر کی طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر نامعلوم افراد اور ٹرینی نرسسز نے او ٹی انچارج ڈاکٹر رمیش کمار ہوتوانی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، نرسوں نے ڈاکٹر پر لاتوں، گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کرکے ڈاکٹر کو لہولوہان کردیا۔

نرسسز کے حملے سے متعلق ڈاکٹر رمیش کمار ہوتوانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ مجھ پر سراسر الزام ہے مجھے معلوم ہے، یہ سب کس نے کیا ہے میں نے مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

ڈاکٹر رمیش کمار ہوتوانی پر تشدد کرنے والی نرسوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر رمیشں ناصرف انہیں جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کرتا تھا بلکہ انہیں غیر اخلاقی پیغامات بھی بھیجتا تھا۔

اسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر اقبال بھرگڑی کا کہنا ہے کہ معاملے کی انتہائی باریک بینی سے جانچ کے لیے انکوائری کرا رہے ہیں جو ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

The post میرپورخاص میں ہراساں کرنے پر نرسوں نے ڈاکٹر کو دھو ڈالا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2sH5urb

No comments:
Write comments