Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Wednesday 21 February 2018

ختم نبوت ﷺ کیس میں رہنمائی کیلئے مذہبی اسکالرز طلب

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے ختم نبوت ﷺ کیس میں مذہبی اسکالرز کی رہنمائی لینے کا حکم دیتے ہوئے علما کو طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ختم نبوت ﷺ کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کہاں ہیں۔ معاون وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار کو ایک دن کا وقت دیں وہ کل پیش ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ختم نبوت ﷺ ترمیم؛ راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ عدالت میں پیش

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے حکم دیا کہ کیس میں معاونت کے لیے مذہبی اسکالرز کی رہنمائی لی جائے گی۔ عدالت نے ڈاکٹر حسن مدنی، محسن نقوی ، ساجد الرحمان اور مفتی حسین بنوری کو پیر کے روز طلب کرتے ہوئے کہا کہ علما سے اس معاملے پر رائے لی جائے گی۔ درخواست گزار کے وکیل کل کیس میں بحث کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سماعت میں حکومت نے کاغذات نامزدگی حلف نامے میں ختم نبوت ﷺ سے متعلق ترمیم پر راجہ ظفر الحق کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی ہے۔

The post ختم نبوت ﷺ کیس میں رہنمائی کیلئے مذہبی اسکالرز طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2ESOjYu

No comments:
Write comments