Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Monday, 5 February 2018

وکی پیڈیا نے بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری کی پروفائلز ختم کردیں

 کراچی: دنیا کے سب سے بڑے آن لائن انسائیکلو پیڈیا پلیٹ فارم ’وکی پیڈیا‘ نے  بے نظیر بھٹو کی صاحبزادیوں بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری کی پروفائلز ختم کردی ہیں۔

وکی پیڈیا نے ادارے کی مروجہ پالیسیوں کے برخلاف طریقہ کار کے تحت معلومات اپ لوڈ کرنے پر بختاور اور آصفہ بھٹو کے پروفائل صفحات ہٹادیئے ہیں۔ وکی پیڈیا  نے پروفائل ڈیلیٹ کرنے کی وجہ ’وکی میڈیا‘ کے قوعد و ضوابط کی خلاف ورزی  قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’بختاور پروفائل‘ میں فراہم کردہ معلومات ان کی ذات سے زیادہ بھٹو خاندان سے متعلق تھیں جو کہ مذکورہ شخص کے بجائے کسی اور سے متعلق تھیں جب کہ جو مواد اپ لوڈ کیا گیا وہ لفظ بہ لفظ کسی اور جگہ سے لیا گیا ہے جو کہ ’کاپی  پیسٹ‘ کے زمرے میں آتا ہے۔

وکی پیڈیا کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری کا پروفائل پیج پہلی دفعہ 10 اپریل 2017 کو ختم کیا گیا تاہم  بعدازاں اسے دوبارہ بحال کردیا گیا ۔لیکن واقوعد و ضوابط کی پاسداری نہ کرنے پر پیج دوبارہ ہٹادیا گیا ہے۔ وکی پیڈیا پر جب آصفہ بھٹو زرداری کی معلومات جاننے کے لیے ویب سائٹ کا وزٹ کیا جاتا ہے تو متعلقہ پیج کھلنے کی بجائے ’بھٹو خاندان‘ کے پیج پر جانے کا ہدایت کی جاتی ہے۔

دوسری جانب بختاور اور آصفہ بھٹو نے وکی پیڈیا پروفائل ڈیلیٹ ہونے کے معاملے پر کوئی وضاحت یا ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔

The post وکی پیڈیا نے بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری کی پروفائلز ختم کردیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2s5zZXk

No comments:
Write comments