Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Friday, 16 February 2018

فلم ’ریمبو‘ کی شوٹنگ کا اعلان

 ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف کی نئی فلم ’ریمبو‘ کی شوٹنگ کا اعلان کردیا گیا۔

فلم ’ہیرو پنتی‘ سے ڈیبیو کرنے والے ٹائیگر شروف اپنی اداکاری اور مارشل آرٹ کے منفرد فن کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہیں اور آج کل بیک وقت دو فلموں ’باغی ٹو‘ اور کرن جوہر کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ٹائیگر شروف کی ایک فلم ’ریمبو‘ کا گزشتہ برس پوسٹر جاری کیا گیا تھا اب خبر آئی ہے کہ فلم ’ریمبو ‘ کی شوٹنگ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

فلم ’ریمبو‘ کے ہدایت کار سدھارت آنند کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ 2019ء کے نومبر میں شروع کی جائے گی فلم کی شوٹنگ کہانی کے لحاظ سے یورپ اور ہیما لیاس میں کی جائے گی جب کہ فلم کا اسکرپٹ مکمل طور پر تیار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’ریمبو‘  کی کہانی ڈیویڈ موریل کے ناول ’فرسٹ بلڈ‘  کے کردار ریمبو  پر مبنی اور ہالی ووڈ  کی فلم ’ریمبو ‘کا پہلا ہندی سیکوئل ہے۔

The post فلم ’ریمبو‘ کی شوٹنگ کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2EwJwst

No comments:
Write comments