Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Monday, 5 February 2018

جاتی امرا والوں کو کشمیر کا کوئی غم نہیں، آصف زرداری

 لاہور: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ جاتی امرا والے کشمیر کا غم نہیں رکھتے، کشمیر پاکستان اور پیپلز پارٹی کی شہ رگ ہے۔

لاہور میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ کشمیر پاکستان اور پیپلز پارٹی کی شہ رگ ہے، جاتی امرا والے کشمیریوں کا غم اور پاکستان کی سوچ نہیں رکھتے۔

یہ پڑھیں: پیپلز پارٹی کا جلسہ، جنگلہ گرنے سے متعدد کارکن زخمی

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ عدالت میں بتایا گیا کہ اگر مشرف باہرجاتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن اب آپ کو یاد آتا ہے کہ مشرف کو واپس لائیں گے، پیپلز پارٹی آج بھی طاقت رکھتی ہے یہ ہی جماعت ہے جو انہیں ٹھیک کرسکتی ہے، یہ حکومت سی پیک کو سمجھتی ہی نہیں یہ سمجھتے ہیں سی پیک قرضہ لینے کی آرگنائزیشن ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ اس حکومت نے ریکارڈ قرضہ لیا اب یہ کون اتارے گا؟ کیا آپ کے بچے اتاریں گے؟ لیکن وہ تو پاکستان میں رہتے ہی نہیں۔

The post جاتی امرا والوں کو کشمیر کا کوئی غم نہیں، آصف زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2GOXhEc

No comments:
Write comments