Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Saturday, 17 February 2018

محدود اوورز کی کرکٹ نے پلیئرز کی اہلیت اور فٹنس کو متاثر کردیا، سرفراز احمد

کراچی: قومی کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ محدود اوورزکی کرکٹ نے کھلاڑیوں کی اہلیت اور فٹنس کو متاثرکیا ہے۔

ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہیں کھل رہی ہیں، اگلے برس پاکستان میں کھیل کو مزید تقویت ملنے کا امکان ہے، محدود اوورزکی کرکٹ نے کھلاڑیوں کی اہلیت اور فٹنس کو متاثرکیا ہے، پی ایس ایل تھری میں دلچسپ مقابلے متوقع ہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کا موقف درست ہے کہ محدور اوورز کی کرکٹ نے کھیل کی روح کو متاثر کیا، ٹیسٹ کے بعد 50 اور پھر ٹوئنٹی 20 اوورز کی کرکٹ سے پلیئرز کی فٹنس اور کھیل پر اثر پڑا ہے، کرکٹرز اپنی ٹریننگ بھی اسی طرز پر کرتے ہیں،انھوں نے کہا کہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ ہی اصل کرکٹ ہے۔

پی ایس ایل تھری میں معروف فرنچائزکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی قیادت سنبھالنے والے سرفرازاحمد نے کہا کہ لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں چھٹی ٹیم کی شمولیت کے بعد مقابلوں میں مزید دلچسپی پیدا ہوجائے گی۔

 

The post محدود اوورز کی کرکٹ نے پلیئرز کی اہلیت اور فٹنس کو متاثر کردیا، سرفراز احمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2EyBnUg

No comments:
Write comments