Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Tuesday, 20 February 2018

زینب قتل کیس؛ مجرم عمران نے سزا کے خلاف اپیل دائر کردی

لاہور: قصور میں 8 سالہ بچی زینب کو اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے درندہ صفت انسان عمران علی نے اپنی سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران کی جانب سے کوٹ لکھپت جیل کی انتظامیہ نے لاہور ہائی کورٹ میں انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے سنائے گئے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: زینب کے قاتل کو 4 بار سزائے موت کا حکم

مجرم عمران نے اپنی اپیل میں اپنے آپ کو بے گناہ ظاہر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے خلاف ٹرائل کے دوران قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیصلہ بڑی جلدی میں دیا، لہٰذا انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے مجرم عمران کو زینب قتل کیس میں 4 مرتبہ سزائے موت کے علاوہ عمر قید اور جرمانے کی سزا بھی سنائی تھی۔

The post زینب قتل کیس؛ مجرم عمران نے سزا کے خلاف اپیل دائر کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2EIuow8

No comments:
Write comments