Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Tuesday, 20 February 2018

پنجاب میں جعلی مقابلوں میں ملوث سابق انسپکٹر عابد باکسر دبئی سے پاکستان منتقل

کراچی: پنجاب میں جعلی مقابلوں سے شہرت پانے والے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو انٹرپول کے ذریعے دبئی سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں دہشت کی علامت اور جعلی مقابلوں سے شہرت پانے والے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان منتقل کردیا گیا ہے۔ عابد باکسر کو گزشتہ رات  دبئی سے کراچی منتقل کیا گیا اور ایف آئی اے امیگریشن کے حوالے کردیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عابد باکسر شہباز شریف کے کہنے پرقتل کرتا تھا، عمران خان

پولیس کے مطابق ملزم عابد باکسر پر پہلا مقدمہ 2003 میں تھانہ اسلام پورہ میں دہشت گردی، قتل اور اقدامِ قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا جب کہ ملزم کے خلاف 8 افراد کے قتل کے مقدمات بھی درج ہیں۔ عابد باکسر 11 سال قبل 2007 میں نوکری سے برطرف کئے جانے کے بعد مفرور ہوگیا تھا اور اسے انٹرپول کی مدد سے 7 فروری کو دبئی سے حراست میں لیا گیا تھا۔

The post پنجاب میں جعلی مقابلوں میں ملوث سابق انسپکٹر عابد باکسر دبئی سے پاکستان منتقل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2ED8I0k

No comments:
Write comments