Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Monday, 19 February 2018

سلمان کی ناراضی نے ارجیت کیلیے نئی مشکل کھڑی کردی

 ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی وجہ سے ارجیت سنگھ کا ایک اور گیت فلم سے نکال دیا گیا۔

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نہ صرف اپنی دبنگ اداکاری کی وجہ سے مشہور ہیں بلکہ انڈسٹری میں نئے چہرے متعارف کرانے میں بھی پیش پیش رہتے ہیں جس کی سب سے بڑی مثال کترینہ اور سوناکشی سنہا ہیں۔ لیکن سلمان کی ناراضی بھی کسی سلطان کی ناراضی سے کم نہیں یہی وجہ ہے کہ سلمان کا ارجیت سنگھ سے ناراض ہونا انہیں ایسا مہنگا پڑا کہ اب اُن کا دوسرا گیت بھی فلم سے خارج کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر اور سوناکشی سنہا کی نئی آنے والی فلم ’ویلکم ٹو نیو یارک ‘ میں معروف گلوکار ارجیت سنگھ کا گایا ہوا گیت فلم سے باہر کردیا گیا ہے جس کی وجہ سلمان خان کا گیت کو ناپسند کرنا ہے اور اب اس گیت کو راحت فتح علی خان کی آواز میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کو سلمان خان کی ناراضگی مہنگی پڑ گئی

واضح رہے کہ 2013ء میں ایک شو کی میزبانی کے دوران ارجیت سنگھ نے سلمان خان پر طنز کیا تھا جس کے بعد سلمان کی فلم ’سلطان‘ میں ارجیت سنگھ کا گایا ہوا مشہور گیت ’جگ گھومیا ‘ کو بھی فلم سے نکال کر راحت فتح کی آواز میں ریکارڈ کرکے شامل کیا گیا تھا۔

The post سلمان کی ناراضی نے ارجیت کیلیے نئی مشکل کھڑی کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2GorTv6

No comments:
Write comments