لاہور: پیپلز پارٹی کے جلسے میں پینا فلیکس کے لیے لگایا گیا جنگلہ گرنے سے متعدد کارکن زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے کشمیری عوام سے یوم یکجہتی کے حوالے سے لاہور موچی گیٹ گراؤنڈ میں جاری جلسے میں پینا فلیکس لگانے کے لیے جنگلہ نصب کیا گیا تھا جس پر جیالوں کے چڑھنے کی وجہ سے جنگلہ توازن بر قرار نہ رکھتے ہوئے گر گیاجس کے نتجیجے میں متعدد کارکن زخمی ہوگئے۔
جنگلہ گرنے سے متعدد زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
The post پیپلز پارٹی کا جلسہ، جنگلہ گرنے سے متعدد کارکن زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2GOlYRh
No comments:
Write comments