Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Monday, 5 February 2018

پنجگور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی

پنجگور: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع پنجگور کے چتکان بازار میں بسم اللہ چوک پر بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال پنجگور منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پنجگور میں دھماکے سے 2 خواتین جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل پر نصب تھا جو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

The post پنجگور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2nACw7q

No comments:
Write comments