Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Monday, 5 February 2018

افریقی تارکین وطن کو اسرائیل چھوڑنے کا حکم

تل ابيب: اسرائیلی حکومت نے  ہزاروں افریقی تارکین وطن کو رواں برس مارچ کے آخر تک ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکومت نے 2 ماہ کے اندر  ہزاروں افریقی تارکین وطن کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے،  تارکین وطن کو سرکاری خطوط ملنا شروع ہو گئے ہیں جن میں اسرائیلی حکومت نے مہاجرین کو رضاکارانہ طور پر واپسی کا ٹکٹ اور ساڑھے 3 ہزار ڈالر فی کس دینے کی بھی پیشکش کی ہے۔  اسرائیلی امیگریشن اتھارٹی کی طرف سے جن لوگوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں انہیں مارچ کے آخر تک اسرائیل چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے ورنہ انہیں جیل بھیجے جانے اور پھر حتمی طور پر ملک بدر کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

نیتن یاہو حکومت کے اس فیصلے کو افریقی تارکین وطن کے علاوہ اسرائیلی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے گروپوں نے بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت غیراخلاقی رویئے کا مظاہرہ کررہی ہے۔

واضح رہے کہ رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں اس وقت  40 ہزار سے زائد تارکین وطن مقیم ہیں تاہم  امیگریشن حکام کی جانب سے ان 15 سے 20 ہزار تارکین وطن کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں جو بالکل اکیلے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر کا تعلق ایریٹیریا یا سوڈان سے ہے۔

 

The post افریقی تارکین وطن کو اسرائیل چھوڑنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2E4FdnF

No comments:
Write comments