Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Thursday, 25 January 2018

زینب قتل کیس کا فیصلہ 7 روزمیں سنانے کا حکم

 لاہور: چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے زینب قتل کیس کی سماعت کرنے والے جج کو مقدمے کا فیصلہ چالان پیش کئے جانے کے 7 روزمیں کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورہائی کورٹ کے ڈی جی ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جیوڈیشری کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج شیخ سجاد احمد کو مراسلہ بھجوایا ہے، جس میں کہا گیا کہ انہیں چیف جسٹس منصورعلی شاہ کی جانب سے ہدایت جاری کی جاتی ہے کہ زینب قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پرکی جائے اور اس کا فیصلہ قانون کے مطابق چالان پیش کیے جانے کے بعد 7 دن میں یقینی بنایا جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: زینب کو والدین سے ملوانے کے بہانے ساتھ لے کرگیا، ملزم کا اعترافی بیان 

زینب کے قاتل عمران کوگزشتہ روزانسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ ملزم عمران پر زینب کے علاوہ بھی دیگر 7 بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران زینب کے علاوہ دیگر بچیوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرچکا ہے جب کہ عمران کے 4 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے جس میں سے ایک وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے۔

The post زینب قتل کیس کا فیصلہ 7 روزمیں سنانے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Feuebo

No comments:
Write comments